اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ چار فلسطینی شہیدوں محمد جعابیعض،عدی ابوالجمل،غسان ابوالجمل اور ابراہیم العکاری نے بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں کے خلاف کاروائی انجام دی ہے لہذا ان کے گھروں کو مسمار کردیا جائے ۔اس سے پہلے ایک اور فلسطینی الشلودی جس نے ایک اسرائیلی کو اپنی گاڑی کے نیچے دےدیا تھا کے بارے میں بھی صیہونی عدالت نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ اس کے گھر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جائے۔اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی ان فلسطینیوں کے گھر تباہ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جو اسرائیلی فوجیوں کے خلاف کسی بھی قسم کے حملوں میں ملوث ہوں ۔ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف شہدا کے گھرانوں کو سزا دینا چاہتے ہیں بلکہ فلسطین کے اصلی شہریوں کو بیت المقدس سے نکالنے کی سازش کو بھی عملی جامہ پہنانے کے خواہاں ہیں۔
.......
/169